پاکستان میں منکی پاکس وائرس کا کیس سامنے آگیا، قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کی تصدیق کردی گئی ہے، منکی پاکس کامریض راولپنڈی کے اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔
قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں منکی پاکس وائرس کا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ مریض کا علاج معالجہ جاری ہے، اور منکی پاکس کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ نہیں، منکی پاکس کیس کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کاعمل جاری ہے، منکی پاکس مریض کے اہلخانہ کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا جب کہ مریض کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر صالح چنا کا کہنا تھا کہ شکار پور کے رہائشی 65 سالہ بہرام جتوئی میں منکی پاکس کی علامت موجود ہیں، تاہم زیرِعلاج مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔