پاکستان نے  ورلڈ بلائنڈ گیمز میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نابینا کرکٹ ٹیم نے  ورلڈ بلائنڈ گیمز  کے میچ میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

اتوار کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کی نابینا کرکٹ ٹیموں کے درمیان  ورلڈ بلائنڈ گیمز کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی اور محمد سلمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہوئے بالترتیب 46 اور 50 رنز بنائے۔

انہوں نے پاکستان کی نابینا کرکٹ ٹیم کو 188 رنز تک پہنچنے میں مدد کی جبکہ بھارتی ٹیم بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انتہائی مشکلات سے دو چار نظر آئی۔

بھارتی ٹیم صرف 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے یہ میچ با آسانی جیت لیا۔ بلائنڈ وولڈ کرکٹ گیمز کا فائنل میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ماضی میں عالمی چیمپیئن رہ چکی ہے، اس نے 2002 اور 2006 میں 40 اوورز کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لارڈ میئر کونسلر چمن لال نے پاکستانی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp