ایئر کنڈیشنر لگاتے وقت کن باتوں کو مدنظر رکھا جائے؟

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شدید گرمی کے اس موسم میں اکثر اوقات ہمارا ایئر کنڈیشنر (اے سی) کام کرتے کرتے کولنگ کم کردیتا ہے۔ بعض اوقات گھر کی شفٹنگ اور اے سی کو ایک جگہ سے اتار کر دوسری جگہ لگانے کے بعد بھی اس کی کولنگ میں کمی آتی ہے۔ اس حوالے سے کئی لوگ کہتے ہیں اس میں گیس بھروانے سے کولنگ بہتر ہوجائے گی۔

اس بات میں کتنی حقیقت ہے، یہ جاننے کے لیے ہم نے ایئر کنڈیشنر ریپئر کرنے والے چند افراد سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا اگر اے سی کسی پروفیشنل ٹیم نے لگوایا ہے تو اس کی گیس کبھی لیک نہیں ہوتی۔ ہم اکثر یہ غلطی کرتے ہیں کہ لاکھوں روپے مالیت کا اے سی خرید کر چند ہزار بچانے کے لیے کسی اناڑی سے لگوا لیتے ہیں۔ ایئر کنڈیشنر اگر کسی پروفیشنل ٹیم نے لگوایا جائے اور اسے اپنی جگہ سے ہلایا نہ جائے تو 10، 20 سال تک بھی اس کی گیس لیک نہیں ہوتی۔

اگر کسی وجہ سے کمپریسر خراب ہوجائے تو پھر اس کی ویلڈنگ کرکے گیس بھری جاتی ہے، ورنہ گیس دوبارہ لیک ہوسکتی ہے۔

نیا اے سی لگواتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے اور سال میں اے سی کی کتنی بار سروس کرنی چاہیے؟ یہ جاننے کے لیے دیکھیے سندس کرن کی ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp