متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں والدین، طلباء اور اساتذہ 28 اگست کو اسکولوں میں واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں، معروف اماراتی کمپنیوں کی طرف سے والدین اور طلبا کو متوجہ کرنے کے لیے بہت سی شاندار پیش کشیں شروع کی گئی ہیں۔
پیش کشیں اور رعایت مختلف کمپنیوں کی جانب سے شروع کی گئی ہیں جن میں ای کامرس کی بڑی کمپنیاں، برکس اینڈ مارٹر اسٹورز، کار کمپنیاں اور لائلٹی پروگرام چلانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
اسکول کی فیس 25,000 درہم
الیکٹرونکس کی بڑی کمپنی جمبو نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ایک طالب علم کو اسکول فیس کے ساتھ ساتھ نئے لیپ ٹاپ کی مد میں 25,000 درہم جیتنے کا موقع ملے گا۔
انعامات جیتنے کے لیے خریداروں کو 3 ستمبر تک جمبو اسٹورز پر لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، کمپیوٹرز اور دیگر لوازمات کی خریداری پر ایک ہزار درہم خرچ کرنا ہوں گے۔
الیکٹرانک ڈیوائس پر ایک ہزار درہم خرچ کرنے پر خریدار روزانہ ایک نیا لیپ ٹاپ جیتنے کے لیے انعامی قرعہ اندازی میں بھی شامل ہوں گے۔ سٹور، لیپ ٹاپ کے منتخب ماڈلز خریدنے پر طالب علموں اور اساتذہ کو 400 درہم تک کی رعایت بھی پیش کر رہا ہے۔
لینڈ مارک گروپ کے ماتحت ادارے سینٹر پوائنٹ نے اسکول بیگ، جوتے، اسٹیشنری کی اشیاء، بیگ اور دیگر اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت کی پیش کش کی ہے۔
لینڈ مارک گروپ کے ایک اور ماتحت ادارے بے بی شاپ نے لنچ بیگز، پانی کی بوتلیں، پنسل کیس اور بہت کچھ کے ساتھ ٹرالی بیگ کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ کسی بھی اسکول بیگ کو خریدنے پر بے بی شاپ اپنے پارٹنرز کی جانب سے 400 درہم سے زائد کے گفٹ واؤچرز بھی دے رہا ہے۔ تمام اشیاء پر ایک سال کی وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
بیک ٹو اسکول میلہ
دبئی کے ٹائمز اسکوائر سینٹر میں 25 سے 27 اگست تک بیک ٹو اسکول میلے کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نئے تعلیمی سال کے آغاز کو تفریحی اور پرکشش انداز میں منانا ہے۔
خریدار اسی مالیت کا لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ جیت سکتے ہیں، پرانے ٹیبلٹس کا تبادلہ کر سکتے ہیں، پرنٹر یا مانیٹر گھر لے جا سکتے ہیں، پرانی کتابیں عطیہ کرکے واؤچرز حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹائمز اسکوائر کی جنرل منیجر نینسی اوزبیک نے کہا کہ ’یہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کا منفردانداز ہے۔ یہ معاشرے اور سب کے لیے دلچسپ مواقع سے بھرپور بیک ٹو اسکول میلہ ہے۔
31 اگست تک جاری رہنے والے میلے میں Noon.com صارفین مختلف کیٹیگریز کی مصنوعات پر 70 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ای کامرس کمپنی نے اسپورٹس ویئر، جوتے، لینس، آئی گلاس فریم، سن گلاس، سیکھنے اور تعلیم کے کھلونے اور اسٹیشنری کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
ریٹیل کمپنی کارفور نے الیکٹرانکس، اسٹیشنری، بیگ اور لنچ بکس سمیت اسکول کے سامان پر 50 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔ صارفین کم از کم 200 درہم یا اس سے زیادہ خرچ پر بیک ٹو اسکول خریداری کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔
اپیرل گروپ کا آف پرائس ڈپارٹمنٹ اسٹور بی بی زیڈ اپنے تمام آؤٹ لیٹس پر پریمیم برانڈز کے جوتے، فنکشنل بیگ، جوتے اور ضروری اسٹیشنری پر 50 فیصد تک رعایت دے رہا ہے۔
10,000 درہم ہفتہ وار انعامات
جنوبی کوریا کی کنزیومر ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے سام سنگ کی جدید ترین مصنوعات پر ہفتہ وار 10 ہزار درہم تک کے انعامات کے ساتھ مکمل گھر کا میک اوور جیتنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
خریداروں کو ہر 999 درہم پر ایک قرعہ اندازی ملے گی جبکہ 2999 درہم اور اس سے زیادہ کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 قرعہ اندازی کی جائے گی۔ یہ ہفتہ وار قرعہ اندازی میں 3 بار اور میگا ڈرا میں 3 بار داخل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
سمارٹ موبلٹی ایپ سیلف ڈرائیو نے طلباء اور اساتذہ کے لیے بیک ٹو اسکول آفر لانچ کی ہے جو صرف 1099 درہم ماہانہ سے شروع ہوکر 3 سے 6 ماہ کی مدت کے لیے شروع ہوتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں قائم لائف اسٹائل لائلٹی پروگرام بونز نے الیکٹرانکس ریٹیلر اور ڈسٹری بیوٹر ایروز گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت الیکٹرانکس پر خرچ ہونے والے ہر 6 درہم پر 1 پوائنٹ جبکہ آن لائن اور برکس ایںڈ مارٹر سٹورز سے خریداری پر 2 پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع دیا ہے۔