اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا، ٹریڈنگ کے بعد مارکیٹ 41 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوئی، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 326 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر ریٹ میں آج کمی دیکھے آئی، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.96 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 265.38 روپے کا ہو کر بند ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 11 روپے 20 پیسے کمی ہو چکی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 269 روپے پر فروخت ہو رہاہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 14 روپے کم ہو ئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp