بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے سرگرم پاک فوج کو شہریوں کا خراج تحسین

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، پاک آرمی نے بلوچستان کی عوام کے لیے متعدد منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے فعال کردیا ہے، جن میں اسکول، کالج، اسپتال، اسٹیڈیم، پارک، سڑکیں اور کوئلے کی کانیں شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بلوچستان کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور امن بحالی کے بعد ترقی کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

کول مائین کے مالک، ملک کریم اللہ ترین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایف سی بلوچستان کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ معاہدے کرکے ایک دفعہ پھر ہماری زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائی ہے۔

’علاقے میں امن و امان کی صورت حال برقرار رہنے کے بعد ہماری پروڈکشن 15 سے 20 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔‘

اس حوالے سے ورکرز کول مائین نے کہاکہ ہم بہت خوش ہیں، پورا علاقہ بہت خوش ہے، اب نوکریاں ہی نوکریاں ہیں۔

’ایف سی کے آنے سے بہت امن ہوگیا ہے اور بہت سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔‘

پرنسپل ایف سی پبلک اسکول ہرنائی سلیم منورنے کہاکہ ہرنائی کول مائین پروجیکٹ کے تعاون سے بچوں کی فیس میں کمی بھی ہو رہی ہے اور ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ایف سی پبلک اسکول کی طالبات کا کہنا ہے کہ یہ اسکول 2002 میں قیام پزیر ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جو بہتری آئی ہے اس کی وجہ سے یہاں کا ماحول بہت اعلٰی درجے کا ہو گیا ہے۔

پرنسپل ڈگری کالج حبیب اللہ نے ایف بلوچستان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم سمجھتے تھے کہ ایف سی صرف سرحدوں کی حفاظت کرنے میں مہارت رکھتی ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ یہ تو ہر فن میں ہی بہت مہارت رکھتے ہیں۔

دوکی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس لیب ٹیسٹ انویسٹگیشن کی تمام ترسہولیات موجود ہیں جیسا کہ الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی وغیرہ، زبردست بات یہ ہے کہ ایف سی کی جانب سے مریضوں میں دوائیاں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

فٹبال کھلاڑی امجد خان نے کہاکہ ہم شکرگزار ہیں پاک فوج کے جنہوں نے ہمارے لیے زبردست اسٹیڈیم تیار کیے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر پاک فوج کا بہت احسان ہے جو انہوں نے بازاروں میں شمسی لائیٹس اور پارک بنوائے ہیں۔

ایک اور شہری نے کہاکہ ایف سی نے بہت غیرت کا کام کیا ہے جو عورتوں کے لیے آرام گاہیں اور باتھ روم بنائے ہیں جس پر ہم انہیں بہت شاباشی دیتے ہیں۔

بلوچستان کے شہریوں نے پاک فوج کی بے لوث خدمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp