پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل، شوہر پر بھی مقدمہ درج

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، تاہم زرتاج گل اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، دونوں ملزمان پر کرپشن کے مختلف مقدمات درج ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گی، شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور انکے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق زرتاج گل اور انکے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لیا ہے، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے مختلف اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے انکی رہائشگاہ پر گزشتہ روز چھاپہ مارا لیکن زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘