پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلا ون ڈے 142 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 142 رنز سے جیت لیا۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس کے جواب میں افغان ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں محض 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان 21، آغا سلمان 7 ، افتخار احمد 30، شاداب خان 39،  فخر زمان، اسامہ میر اور شاہین شاہ آفریدی 2، 2 جبکہ حارث رؤف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے تھے، جبکہ نسیم شاہ 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جبکہ مجیب الرحمٰن نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ بھی کیا۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 18، عظمت اللہ 16 ،مجیب الرحمان 4، عبدالرحمان نے 2 رنز بنائے۔ جبکہ محمد نبی 7 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے 2، جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ سے پہلے کھیلی جانے والی اس سیریز کو بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے محمد نواز کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ دوسری طرف آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی موقع نہیں دیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ اچھا ٹوٹل کر کے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

سیریز سے قبل میزبان افغانستان کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ٹیم کے اہم کھلاڑی نجیب اللہ زادران گھٹنے کی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

یہ سیریز پاکستان کے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ اسپنرز کے خلاف درپیش مشکلات کو قابو کرنے میں مدد مل سکے گی اور ایک روزہ میچ میں کھلاڑیوں کو لمبی اننگ کھیلنے کا موقع بھی مسیر آجائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟