حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پر عزم ہے: نگراں وزیراعظم

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ نگراں حکومت محدود وقت کے لیے آئی ہے مگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، قائداعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے گزشتہ روز جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کسی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کے چہرے کا حسن ہے، ہم جانتے ہیں کہ غالب اکثریت کے نظریات مختلف ہیں لیکن ہم اس اختلاف کو بنیاد بنا کر کسی کی عبادت گاہوں پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

اس کے علاوہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp