خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3 طلبہ میٹرک بورڈ رزلٹ میں پاس ہو گئے۔
چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ نے 442 نمبر، نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر لے کر اور اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیابی حاصل کی۔
تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔
بٹگرام چئیر لفٹ میں بچوں کو نکالنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہیلی کوپٹر کے ذریعے دو بچوں کو بحفاظت کیبل کار سے نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع میں روڈ اور پل کی سہولیات تقریباً نہ ہونے کے باعث ڈولی چیئر لفٹ کا استعمال عام ہے، الائی کے گاؤں جھنگڑی پاشتو کے بچے اوراساتذہ بھی اسکول جانے کے لیے اسی چیئرلفٹ کو استعمال کرتے ہیں۔
پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع آلائی میں ایک کھائی پر مقامی افراد کی آمد و رفت کے لیے نصب دیسی ساختہ کیبل کار میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ واقعہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 7بجے پیش آیا تھا۔