ملتان سلطانز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو نو وکٹوں سے شکست دے کر دھوم مچا دی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس فیصلہ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملتان سلطانز کے بولرز نے کوئٹہ کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز پرڈھیر کردی۔

ملتان سلطانز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ کے شاندار اسپیل کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کوئی بھی بیٹر جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ انہوں نے صرف 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جیسن روۓ 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد حفیظ 12، مارٹن گپٹل 7، افتخار احمد صفر، محمد نواز 14، عبدالبنگل زئی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

کپتان سرفراز احمد 2 رنز ہی اسکور کرسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے دیا گیا 110 کا ہدف ملتان سلطانز کے لیے نہایت آسان ثابت ہوا جو انہوں نے صرف 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد رضوان 28 اور رائیلی روسو 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp