عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 : کینیا کی فیتھ کیپیگون نے تاریخ رقم کردی

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی، ایتھوپیا کی ڈیریبی ویلٹیجی دوسرے اور نیدر لینڈ کی سیفان حسن تیسرے نمبر پر رہیں۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی دوڑ میں کینیا کی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون شروع سے ہی آگے رہیں اور اپنے عالمی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، انہوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، اس سے قبل رواں سال جون میں فیتھ کیپیگون نے خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ میں ایتھوپیا کی دیریبی ویلٹیجی دوسرے نمبر پر رہیں، نیدر لینڈ کی سیفان حسن تیسرے نمبر پر اور آئرلینڈ کی سیارا مگیان چوتھے نمبر پر رہیں۔

فیتھ کیپیگون نے کہا ہے کہ ’عالمی ریکارڈ ہولڈر اور دفاعی چیمپئن کے طور پر آپ آگے جا کر ریس کو کنٹرول کرتے ہیں اور صرف دوڑتے ہیں تو میں نے بھی دوڑ لگائی، یہ دوڑ مجھے آسان لگی۔‘

انہوں نے کہا کہ اس جیت سے ان کو نیا حوصلہ ملا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ ان کے لیے سب کچھ ممکن ہے۔

نیدر لینڈ کی سیفان حسن کا کہنا ہے کہ ’میں کچھ ہی ہفتے پہلے میراتھن گیمز سے آئی تھی اور میری کوشش تھی کہ میں اپنی رفتار دوبارہ حاصل کروں، میں نے اپنے کوچ سے بھی بات کی، میں میراتھن گیمز جیت کر آئی ہوں، میں حیران ہوں کہ اس سال لڑکیاں تیز دوڑیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان