مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے سے عمران خان کا تاثر بہتر نہیں ہو گا البتہ چیف جسٹس کا اپنا تاثر خراب ہوگا۔
بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ڈھٹائی کے ساتھ عمران خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنا، اس سے عمران خان کا تاثر بہتر نہیں ہو گا البتہ چیف جسٹس کا اپنا تاثر خراب ہوگا۔
CJP pleading for IK doesn’t make IK look good, it makes CJP look bad. Very brazen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2023
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اس سے قبل بھی کئی واقع پر چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں مریم نواز نے کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان ایک سیاسی جماعت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ میرا چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے سوال ہے کہ لاڈلے پر ضمانتوں کی برسات کیوں کر رہے ہیں؟
مزید پڑھیں
عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر بھی مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر تقنید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اربوں کے ڈاکنے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں۔
قبل ازیں ایک موقع پر مریم نواز نے کھڈیاں قصور میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پہلے سہولت کاروں کو استعمال کرتے ہیں اور پھر ان کی مٹی پلید کردیتے ہیں۔