چیف جسٹس پاکستان عمران خان کو بچانے پر مُصر ہیں، نواز شریف

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمران خان کو بچانے پر مُصر ہیں۔ سب کو معلوم ہے کہ اس شخص کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید تھے۔ اس ایک شخص کے لیے چیف جسٹس اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ عمران خان توشہ خانہ سے لے کر القادر ٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس شخص نے پاکستانی قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا۔

نواز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو انہیں نے دھرنوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ہم نے اس وقت بھی قوم کے خدمت کی۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان جب اقتدار میں آیا اور ہم جیل میں تھے تو امریکا میں جا کر بحیثیت وزیراعظم خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ نواز شریف کی بیرک سے اے سی اتاروں گا۔

انہوں نے کہاکہ دھرنوں میں کہا گیا کہ نواز شریف کو گلے سے پکڑ کر وزیراعظم ہاؤس سے نکالوں گا۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا۔

واضح رہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں، ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے، اور آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، مگر ابھی تک ان کی واپسی کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف 15 ستمبر کے بعد کسی بھی وقت واپس آ سکتے ہیں،’ 15 ستمبر کا جب ذکر آتا ہے تو اس کو اس بات سے جوڑا جاتا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نواز شریف پاکستان آئیں گے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟