پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس آج امریکی اور متحدہ عرب امارات کے سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
امریکی ایمبسڈر برائے پاکستان ڈونلڈ بلوم سے ہونے والی ملاقات میں امریکی ایمبسڈر نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات کے فرو غ کے ساتھ اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری طرف وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے بھی ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی امور اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔