وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ سوموار یا منگل تک سپلیمنٹری فنانس بل پاس کروا لیں گے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ایم ای ایف پی پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب وزات خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد قسط کیلئے معاہدہ طے پا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ نے جمعہ تک کا وقت دیا ہے۔
آئینی طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے یہ ضروری عمل ہے۔ امید ہے سوموار یا منگل تک بل پاس کروا لیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا آئی ایم ایف کو ایم ای ایف پی مسودہ بھیج دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ ایم ای ایف پی پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد قسط کے لیے معاہدہ طے پا جائے گا۔