انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر کے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈی آئی جی پولیس لاہور نے انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان سے تفتیش کرنا مقصود ہے، اس لیے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، ہم ان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کر کے تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔

انسداد دہشتگری عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں۔

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp