چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے امریکی وفد کی ملاقات

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں ریپبلکن ڈیرن لاہود اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم شامل تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر اور دونوں ملکوں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون، تجارتی شراکت داری اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارتی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

امریکی وفد نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں ایک دوسرے کے مثالی جمہوری طریقوں سے باہمی طور پر مستفید ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی  اور پارلیمانی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور  دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کے  80 ہزار افراد کی جانیں گئیں ہیں اور ملک نے معاشی مشکلات کا بھی سامنا کیا جب کہ املاک کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے اور ہمیں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کے دوران مسلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لہٰذا امریکا انسانی حقوق کا سب سے بڑا حامی ہونے کے ناتے آگے آکر مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائے

پاکستان آکر خوشی ہوئی، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس ڈیرن لاہودکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور ہم 2 طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات تاریخی، متحرک اور دیرپا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟