پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں جاری 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان اگر افغانستان کو اس سیریز میں وائٹ واش کردے تو پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہو جائے گی۔
میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جہاں پاکستانی مداح انتہائی پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں وہیں بعض صارفین ایسے بھی ہیں جو بابر اعظم کے پچھلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے سے اب تک دل برادشتہ ہیں۔ صارف نے لکھا ہے کہ بابر اعظم کو آج سینچری سیلیبریٹ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہوں۔
Eagerly waiting #BA56 to repeat this reaction after completing 💯 today. Insha Allah#PAKvsAFG #AFGvsPAK #BabarAzam𓃵 @babarazam258 pic.twitter.com/FPsCbmbEQ5
— Zubair Shakeel Wani (@ZubiTalks) August 24, 2023
ایک اور صارف نے لکھا بابر اعظم کی سینچری دیکھنا چاہتے ہیں ہماری سادگی دیکھیں کیا چاہتے ہیں۔
بابر اعظم کی سینچری دیکھنا چاہتے ہیں ہماری سادگی دیکھیں کیا چاہتے ہیں۔
— Depressed Soul (@Depress423) August 24, 2023
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے رینکنگ بھی جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔