نابالغ لڑکی کا مبینہ اغوا: سپریم کورٹ نے لڑکی کی رضامندی پر شوہر کے ہمراہ جانے کا حکم دیدیا

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نابالغ لڑکی کے مبینہ اغوا اور شادی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے لڑکی کی رضامندی پر اسے بچوں سمیت شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں متاثرہ لڑکی اور اس کی 2 بیٹیوں کو تفتیش مکمل ہونے تک درخواست گزار والد کے حوالے کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ فرزانہ بی بی کی عمر تقریباً 18 سال ہے۔ عدالتی استفسار پر فرزانہ نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہیں لیکن شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔

بینچ کے رکن جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس صورتحال میں لڑکی کے والدین کیس لڑ کر کیا حاصل کر سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے فرزانہ بی بی کی جانب سے رضامندی کے اظہار پر شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ لڑکی تو شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ جو واقعہ ہوا اس پر افسوس ہے لیکن ان کی شادی ہو چکی ہے۔ شوہر کیخلاف کارواٸی کا حکم دیا تو دونوں کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ اب ان کے دو نوزاٸیداہ بچے بھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فرزانہ بی بی کو شوہر کے پاس جانے کا حکم دیتے ہوئے نوزاٸیدہ بچوں کو بھی شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاہور میں ٹریفک اصلاحات کے مثبت اثرات، 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل