’وی آئی پی روٹ‘ کے راستہ روکنے پر پشاور میں جج کا انوکھا احتجاج

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لگائے گئے ’وی آئی پی روٹ‘ تقریبا روزانہ ہی عام مسافروں کا راستہ روکتا ہے۔ جمعرات کو یہ روٹ ایک جج کا راستہ روکنے کا باعث بنا تو اس کے خلاف انوکھے احتجاج کی اطلاع سامنے آئی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان لحاظ علی نے ایک ویڈیو شیئر کی، اس کے ساتھ لکھا کہ ’پشاور کے خیبر روڈ کو روزانہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور کی آمد اور رخصتی کے وقت بند کیا جاتا ہے۔‘

لحاظ علی کے مطابق ’جمعرات کو جب جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کو ہائی کورٹ جانے سے روکا گیا تو انہوں نے خیبر روڈ پر گاڑی روک کر احتجاج کیا اور گاڑی سے اتر کر پیدل پشاور ہائی کورٹ چلے گئے۔‘

https://twitter.com/TheLehaz/status/1694586990048465017

ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے افراد کی اکثریت نے ’وی آئی پی روٹ‘ سے متعلق اپنے ناخوشگوار تجربات شیئر کرتے ہوئے یہ سلسلہ روکے جانے کی خواہش ظاہر کی۔

پشاور ہی کے ایک اور صحافی سید وقاص شاہ ترمذی نے پوچھا کہ ’ایف سی کو تو حیات آباد میں پورا سیکٹر دے دیا گیا آئی جی صاحب کیوں شفٹ نہیں ہو جاتے۔‘

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان روڈ کی بندش پر برہم ہوئے تو پشاور پولیس فعال ہوئی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی نے وی آئی پی مومنٹ کے لیے روڈ بند کیا ہوا تھا۔ جسٹس گاڑی اور اسکواڈ چھوڑ کر پیدل ہائی کورٹ چلے گئے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ایف سی کے آئی جی روڈ سے گزر رہے تھے، پولیس کی جانب سے روڈ کلئیر کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟