سارا دن ٹھیلا چلا کر شام کو 500 کا منہ دیکھتا ہوں، 12 ہزار کا بل کیسے دوں؟ پاکستانی ریڑھی بان کا شکوہ

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریلوے ٹریک پر ہاتھ میں بجلی کے دو بل پکڑ کر کھڑے ایک ریڑھی بان نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ ’خدارا ہمارے حال پر رحم کریں۔‘

جمعرات کو سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پاکستانی صوبہ پنجاب کے ایک مکین روتے ہوئے حکمرانوں سے التجا کر رہے ہیں کہ انہیں ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ویڈیو میں گفتگو کرنے والے فرد نے اپنا تعارف کرائے بغیر کی گئی گفتگو میں بتایا کہ ’گزشتہ ماہ زیادہ بل آیا تو قسطیں کرائی تھیں۔ اس مرتبہ پھر 12 ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔‘

’سارا دن ٹھیلا چلا کر شام کو 500 کے نوٹ کا منہ دیکھتا ہوں۔ دو بچے ہیں اور کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، ایسے میں 12 ہزار روپے کا بل کہاں سے بھروں۔‘

اپنی مشکلات کا ذکر کرنے والے شہری کا کہنا تھا کہ ’ابھی تو گیس کا بل بھی آنا ہے۔‘

بجلی کی بڑھی قیمت اور زیادہ بل سے پریشان شہری کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے افراد نے غم وغصہ کا اظہار کیا تو ’ملک کے فیسلے کرنے والوں‘ کو صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

حفصہ نے لکھا کہ ’ملک کے فیصلے کرنے والوں، بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں کی تو رہائش، بجلی، پٹرول، گاڑی سب مفت، اور سارا بوجھ اٹھانے والی عوام کی یہ حالت ہو چکی ہے… کیا ان لوگوں کو اپنی موت بالکل ہی بھولی ہوئی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ