نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے سعودی اور ایرانی سفیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں وزرات خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

علاوہ ازیں آج ہی کے روز نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سےایران کے لیے نامزد سفیر محمد مدثر ٹیپو نے جمعرات کو ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp