وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر عمیر حسنی کی سول ہسپتال میں غنڈہ گردی، عملے پر تشدد

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول سنڈیمن ہسپتال میں جمعرات کی شام نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات و معدنی ترقی عمیر محمد حسنی نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عمیر محمد حسنی کے مسلح محافظوں نے زور زبردستی ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق عمیر حسنی کو مسلح محافظوں کے ہمراہ ٹراما سینٹر کے آئی سی یو جانے سے روکا گیا جس پر عمیر حسنی نے سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تاہم ٹراما سینٹر کے عملے اور عمیر محمد حسنی کے محافظوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد تک جھڑپ کا سلسلہ جاری رہا۔

واقع کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے ٹراما سینٹر کو احتجاجاً بند کرکے عمیر محمد حسنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران موقف اختیار کیا کہ عمیر محمد حسنی نے منع کرنے کے باوجود آئی سی یو میں داخل ہوئے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا

مظاہرین نے عمیر حسنی کو نگراں کابینہ سے نکالنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وی نیوز کی جانب عمیر محمد حسنی سے موقف لینے کے لیے بارہا رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp