چین نے آلودگی کے خدشے کے پیش نظر جاپان سے آبی مصنوعات منگوانی بند کردیں۔
چینی خبررساں ادارے کےمطابق کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی) نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جاپان کی جانب سے آلودہ گندے پانی کے اخراج سے پیدا ہونے والے تابکار آلودگی کے خطرات کو جامع طور پر روکنے، چینی صارفین کی صحت کے تحفظ اور خوراک کی درآمدات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعرات سے جاپان سے آنے والی تمام آبی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دی ہیں۔
جی اے سی کے مطابق یہ فیصلہ چین کے فوڈ سیفٹی قانون، خوراک کی درآمدات اور برآمدات کے تحفظ کے حوالے سے انتظامی پروٹوکول کے ساتھ ساتھ سینیٹری اور فائٹو سینیٹری اقدامات کے اطلاق سے متعلق ڈبلیو ٹی او کے معاہدے کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔