لاہور: سابق افسر کی بیٹی کے قاتل نے اپنی جان لے لی

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق ڈائریکٹر کی بیٹی کے قتل کے ملزم نے  مبینہ طور پر پولس چھاپے کے دوران خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو  گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل لاہور کے علاقے چوہنگ میں سابق ڈائریکٹر کی نظروں کے سامنے ملزم نے ان کی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا تھا۔

ملزم حنان منڈی بہاؤالدین کا رہائشی تھا اور مقتولہ کے ساتھ لاہور میں پڑھتا تھا۔

جمعرات کو جب پولیس گرفتاری کے لیے منڈی بہاؤالدین پہنچی تو لڑکے نے چھت پر جا کر خود کو گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق ملزم حنان اور مقتولہ دوست تھے۔ لڑکی کی جانب سے تعلق ختم کیے جانے پر ملزم نے طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟