سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد، اقلیتی کمیشن بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مریم اورنگ زیب

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ’ اقلیتی کمیشن‘  بنانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور وڈیوز حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

جمعرات کو جاری ایک بیان میں مریم اورنگ زیب کا کہناہے کہ ’اقلیتی کمیشن ‘ کی تشکیل کا بل ختم ہوچکا ہے، لہٰذا کسی ’اقلیتی کمیشن‘ کے  بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ بل اچانک آنے کا تاثر بالکل غلط ہے، بل سپریم کورٹ کے  2015 کے فیصلے کے نتیجے میں تیار ہوا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) کی سیکریٹری اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ’سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ’اقلیتی کمیشن‘  تشکیل دینے کا حکم دیا تھااور یہ بل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت کے دور میں تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بل 2 سال سے زیادہ عرصے سے قومی اسمبلی اورمختلف کمیٹیوں میں زیرغور رہا اس لیے اس کمیشن کو اسلامی نظریاتی کونسل کے برابر ادارے کے طور پر لاکھڑا کرنے کا تاثر درست نہیں‘۔

مریم اورنگ زیب کا مزید کہنا تھا کہ ’اقلیتوں کے لیے یہ کمیشن بھی بچوں اور انسانی حقوق کے لیے بننے والے دیگر کمشنز کی طرز پرتھا، یہ بات بھی درست نہیں کہ اس میں ایسی اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی جو اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتی ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجوزہ کمیشن میں دو راسخ العقیدہ مسلمان نمائندے شامل کرنے کی تجویز تھی، مسلمان نمائندے شامل کرنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان