’کبھی ہار نہ مانو،‘ 30 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹوئٹر سے معطل ہونے والے ٹرمپ کی ایکس پر واپسی

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر فعال ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹائم لائن 30 ماہ کے طویل عرصہ کے بعد ایک مرتبہ پھر فعال ہوئی ہے۔

مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اشتعال پھیلانے اور دیگر مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔

ٹوئٹر کو ایلون مسک نے خریدا تو ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

22 نومبر 2023 کو سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بحال ہوا تاہم ٹرمپ کی ٹائم لائن ایکٹو نہیں ہوئی تھی۔

جمعہ کو ٹرمپ نے سوشل ٹائم لائن پر سرگرمی کی تو اس مرتبہ وہ ٹوئٹر پر نہیں بلکہ ایکس پر فعال ہوئے۔

اپنی پوسٹ میں آفیشل ویب سائٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے گرفتاری کے وقت بنائی گئی تصویر بھی شیئر کی۔

ٹرمپ کی تصویر پر مبنی پوسٹ کے ساتھ 24 اگست 2023 کی تاریخ اور ’الیکشن میں مداخلت، کبھی ہار نہ مانو‘ کے الفاظ بھی نمایاں ہیں۔

ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ جونیئر ٹرمپ کی پوسٹ کو ’ری پوسٹ‘ بھی کیا گیا۔

ٹرمپ کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ وہ کسی سوشل نیٹ ورک کی جانب سے اکاؤنٹ کی معطلی کا نشانہ بنانے والے پہلے سربراہ مملکت رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp