کوئٹہ: اسپتال کے عملے پر تشدد کا واقعہ، نگراں مشیر معدنیات کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کے عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے پر نگران مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔ جس میں نگران مشیر اور سابق وزیر کے خلاف 186،504،506 اور 34 سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ( ایف آئی آر ) کے متن کے مطابق نگران مشیر اور سابق وزیر کے محافظوں کی جانب سے ڈاکٹروں اور سیکیورٹی گارڈز پر اسلحہ تانا گیا، ہاتھا پائی کی گئی،سیکیورٹی گارڈز کو زدوکوب کیا،گالم گلوچ کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

دوسری جانب نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے ٹراما سینٹر سول اسپتال میں رونما ہونے والے نا خوشگوار واقع پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف سے دلی معذرت کرتے ہوئے  تسلیم کیا کہ یہ ایک افسوسناک واقع تھا جو ایک غلط فہمی کی بنیاد پر رونما ہوا۔

عمیر حسنی نے کہا کہ حکومت کے ذمہ دار نمائندہ کی حثیت سے عوام کی خدمت میری ذمہ داری ہے۔ خاص طور پر پہلے ہی سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی داد رسی میرا اخلاقی فریضہ ہے۔

نگران صوبائی مشیر نے ٹراما سینٹر کے فرض شناس سٹاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سے وہ خود بھی ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں داخل کرنے پر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟