کرسٹیانو رونالڈو کا سلام: ’سب جانتے تھے یہ ہونے والا ہے‘

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی فٹ بال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی ایک مختصر ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی جو ان کے مسلمان مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث تھی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو کیمرے کے سامنے مداحوں کو ’اسلام علیکم‘ کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا یہ انداز مداحوں کو خوب بھایا اور سوشل میڈیا پر انہوں نے خوب داد وصول کی۔ ایک صارف نے ان کا موازنہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو فٹبالر میسیی سے بہتر ہیں جو نہ عربی بول سکتے ہیں اور نہ انگلش۔

ایک صارف نے رونالڈو کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب جانتے تھے کہ یہ ہونے والا ہے۔

ناصر راجپوت لکھتے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو نے عربی میں سلام کر کے عربیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے اپنے جمعے کے دن کا آغاز رونالڈو کی ویڈیو دیکھ کر کیا۔

واضح رہے کہ فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر دسمبر دو ہزار بائیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔  ان کا یہ معاہدہ سنہ 2025 تک جاری رہے گا۔

 آج جمعہ کو سعودی پروفیشنل لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں الاحساء میں شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں اس میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے