بلوچستان: سابق وزیر آبپاشی نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیں، محکمہ آبپاشی حرکت میں آ گیا

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی نے تاحال سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر محکمہ آبپاشی حرکت میں آگیا۔

محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکر کمپنی کو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کو بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا، سابق صوبائی وزیر کو گاڑیاں واپس کرنے کے لیے مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مراسلہ کے باوجود گاڑیاں تا حال واپس نہیں کی گئیں، محکمہ آبپاشی کی جانب سے صوبائی وزیر کے دفتر کو 11 سرکاری گاڑیاں آلاٹ کی گئی تھیں۔

صوبائی وزیر کو آلاٹ کی گئیں گاڑیاں محکمہ آبپاشی کے مختلف پروجیکٹس، سیکرٹری آفس اور ڈویژن آفیسز کی گاڑیاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp