ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی  ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

پیشی کے دوران عدالت نے ریمارکس  دییے کہ اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے۔

 ذکاء اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمشنر پی سی بی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا اور بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اور سابق ممبران نے جا کر حکم امتناعی لے لیا جس پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے پی سی بی کا نیا بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دےدیا۔

وکیل نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ سے منظوری کے بعد بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور موجودہ بورڈ آف مینجمنٹ نے انتخابات کرانے کاعمل شروع کیا جس کے پہلے مرحلے میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو ایڈجوڈیکیٹر تعینات کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp