کیا ایک خاندان 1000 روپے میں ایک دن گزار سکتا ہے؟

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بجلی کے بلوں میں ہوشرُبا اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا، جس سے عام آدمی کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ اشیا خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے۔ دیہاڑی دار مزدور دن میں 1000 روپے کما کر گھر پہنچتا ہے۔

مہنگائی نے حالات تو یہاں تک پہنچا دیے ہیں کہ 1000 روپے سے تو ایک شخص کے پورے دن کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا، پھر کوئی 5 یا 6 فیملی ممبرز کے ساتھ گزر بسر کیسے کر سکتا ہے؟، اس کا جواب آج ہر ایک کے لیے تلخ حقیقت بن چکا ہے۔

کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ شہر میں مرغی کا گوشت 650، لہسن اور ادرک 400، مٹر 380، ٹماٹر 180، گھی 590 اور خوردنی تیل 595 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دیہاڑی دار مزدور کا مؤقف ہے کہ مہنگائی نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ضروریات زندگی پورا کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔

شہر میں آٹا، گھی، سبزیاں، دالیں، گوشت سمیت تمام اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے 3 وقت کا کھانا پورا کرنا ممکن نہیں رہا۔

مزدور طبقے نے حکومت سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی