مشی گن: تالاب نہ دریا، رہائشی اپارٹمنٹ کے باہر مگر مچھ کیسے پہنچا؟

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست مشی گن کی ایک خاتون کو اس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے اپارٹمنٹ کے باہر اچانک ایک بڑے مگرمچھ کو دیکھا۔

رومولس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پریشان خاتون نے پولیس کو فون پر اطلاع  دی کہ اس کے اپارٹمنٹ کے باہر کہیں سے ایک بہت بڑا مگر مچھ رینگتا ہوا پہنچا ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کی بات پر کوئی دھیان نا دیا، اس لیے کہ اس اپارٹمنٹ کے قریب کوئی تالاب تھا نا ہی یہ اپارٹمنٹ کسی ساحل سمندر کے قریب تھا۔ پولیس نے خاتون سے اس کی تصویر بھیجنے کا مطالبہ کیا جس کی خاتون نے فوری تعمیل کی-

پولیس نے تب یقین کیا جب انہوں نے تصویر میں دیکھا کہ واقعی اپارٹمنٹ کے باہر ایک بڑے سائز کا مگر مچھ اپنی کوئی نئی پناہ گاہ ڈھونڈ رہا ہے۔

پولیس کے ڈپٹی چیف ڈیرن شیلبی نے بتایا کہ پولیس افسران اور ایک پیشہ ور شکاری نے رومولس کے شمال میں واقع اپارٹمنٹ کمپلیکس سے مگرمچھ کو خاصی جدوجہد کے بعد پکڑ لیا۔ شیلبی نے بتایا کہ ’ ہم یہ جاننے میں ناکام رہے کہ آخر یہ مگر مچھ کہاں سے آیا تھا یا وہ وہاں کیسے پہنچا۔

شیلبی نے کہا کہ اتنا ضرور محسوس کیا گیا کہ 4 فٹ لمبا مگرمچھ اپنے لیے کوئی نیا گھر ڈھونڈ رہا تھا جہاں وہ پناہ لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا منہ باندھ دیا ہے، اب اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں اور اسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا نواب شاہ کا اچانک دورہ، صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچایا

ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، جے ڈی وینس امن معاہدے کی کوشش کے بجائے ملک میں کرپشن پر توجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول میں 3 روپے فی لیٹر سستا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقاتوں کو 28ویں آئینی ترمیم اور گورنر راج سے جوڑ دیا

مستونگ، فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی اور عسکریت پسندوں کا گٹھ جوڑ : حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں حادثہ، خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کیا بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے