پاکستان نے سری لنکا میں کھیلے جانے والی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں افغانستان کو کلین سوئپ کردیا ہے، افغانستان کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد قومی ٹیم نے آسٹریلیا سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ایک روزہ میچوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم اب عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے۔
We have a new No.1 in the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Team Rankings 🤩#AFGvPAK pic.twitter.com/VQEZxrSxxH
— ICC (@ICC) August 26, 2023
پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے یہ میچ بھی 59 رنز سے جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ پاکستان نے یہ سیریز0-3 سے جیت لی۔
ہفتہ کے روز سری لنکا کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور فخر الزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں
پاکستان کو جلد ہی 8 ویں اوور میں 36 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر الزمان گلبدین نائب کی گیند پرریاض حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 33 بالوں پر 27 رنزسکور کیے۔
گزشتہ میچ ہی کی طرح امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کریز پر آئے تو انہوں نےامام الحق کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے اسکور کو 52 رنز پر پہنچایا ہی تھا کہ 12.5 اوورز میں پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، پاکستان کے اوپنر بیٹراماما الحق بھی گلبدین نائب ہی کی گیند پررحمٰن اللہ گرباز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
Fifties from @babarazam258 and @iMRizwanPak followed by late-order fireworks take Pakistan to 268 in the third ODI 🏏
Over to the bowlers after the break ☄️#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/5JVBRa2HX8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
امام الحق بھی خاطر خواہ کارکردگی نا دکھا سکے اور 1 چوکے کی مدد سے 30 بالوں پر 13 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کریز پر موجود کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے مِڈل آرڈر بیٹسمین اور وکٹ کیپر رضوان میدان میں اترے تو دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 36.5 اوورز میں 162 رنز سکور کیے۔
پاکستان کو تیسرا بڑا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب قومی ٹیم کے کپتان ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 بالوں پر 60 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی گیند پر رحمن اللہ گرباز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
Our team for the final match of the series 💪🇵🇰#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/9VGf2Vabwf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
پاکستان کی چوتھی وکٹ 38.3 اوور میں 180 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب سعود شکیل کو رحمٰن اللہ گرباز نے رن آوٹ کر دیا، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 6 بالوں پر 9 رنز اسکور کیے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان کی پانچویں وکٹ 39.2 اوورز میں 184 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب وکٹ کیپر محمد رضوان ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 79 گیندوں پر 67 رنزبنانے کے بعد فرید احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 40.6 اوورز میں 189 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب شاداب خان مجیب الرحمٰن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 8 گیندوں پر 3 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 48.5 اوور میں 250 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نواز 1 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 25 بالوں پر 30 رنز اسکور کرنے کے بعد فضلِ حق کی گیند پر ریاض حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ فہم اشرف کی گری انہوں نے 2 گیندوں پر 2 رنز ہی اسکور کیے اور انہیں فرید احمد کی گیند پر رحمن اللہ گرباز نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔
🚨 Squad Alert 🚨
Afghanistan all-rounder @AzmatOmarzay has been ruled out of the 3rd #AFGvPAK #SuperColaCup ODI after sustaining a side strain. He has been replaced by another all-rounder @GBNaib.
Wish you recover soon, Azmat! 🤲#AfghanAtalan | #ByaMaidanGato pic.twitter.com/iZFRjr0tOs
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 26, 2023
ساتویں نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والے سلمان علی آغا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 4 چکوں کی مدد سے 31 بالوں پر 38 رنز اسکور کر کے پاکستان کے مجموعی اسکور کو 268 رنز تک پہنچا دیا اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اس طرح پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر افغانستان کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا ہے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے 2، 2 جب کہ فضلِ حق، مجیب الرحمن اور راشد خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمن اللہ گرباز اور ریاض حسن نے اننگز کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ میں افغانستان کی جانب سے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے رحمن اللہ گرباز جلد ہی 5.2 ویں اوورز میں 17 رنز کے مجموعی اسکور پر 15 بالوں پر 5 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔
ریاض حسن کا ساتھ دینے کے لیے ابراہیم زدران کریز پر آئے تو وہ بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 9.6 اوورز میں 30 کے مجموعی اسکور پر 11 گیندیں کھیل کر فہیم اشرف ہی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کریز پر ریاض حسن کا ساتھ دینے کے لیے افغان ٹیم کے کیپٹن حشمت اللہ شاہدی آئے، دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ٹیم کے مجموعی اسکور میں 63 رنز کا اضافہ کیا لیکن 20.1 اوورز میں ریاض حسن بھی 5 چوکوں کی مدد سے 66 بالوں پر 34 رنز اسکور کر کے شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
افغانستان کی چوتھی اور اہم وکٹ20.4 اوورز میں 61 رنز کے مجموعی اسکور پرگر گئی جب کپتان حشمت اللہ شاہدی ایک چوکے کی مدد سے 31 بالوں پر 13 رنز اسکور کر کے شاداب خان کی گیند پرامام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح افغانستان کی پانچویں وکٹ بھی 21.4 اوورز میں 62 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے کریز پر آنے والے شاہد اللہ کا ساتھ دینے کے لیے گلبدین نائب میدان میں اترے تو وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے، وہ 3 گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر سلمان علی آغا کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی چھٹی وکٹ 28.4 اوورز میں 75 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نبی 15 بالوں پر 3 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
افغانستان کی ساتویں وکٹ 32.1 اوورز میں 97 کے مجموعی اسکور پر گرگئی جب راشد خان ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 16 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
افغانستان کے 8 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد اللہ تھے، جنہوں نے افغانستان کی جانب سے سب سے طویل اننگز کھیلی، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 65 گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے، وہ 39.1 اوورز میں 154 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے سب سے جارحانہ اور عمدہ بیٹنگ 9 ویں نمبر کے کھلاڑی مجیب الرحمٰن نے کی، جنہوں نے 5 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ دی وکٹ آؤٹ ہوئے۔ وہ افغانستان کی جانب سے ٹاپ اسکورربھی رہے۔
افغانستان کی طرف سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فرید احمد تھے انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 29 بالوں پر 17 رنز اسکور کیے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کیا، افغانستان کی طرف سے فضلِ حق نے ایک چوکے کی مدد سے 8 گیندوں پر 6 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے سب سے عمدہ باؤلنگ شاداب خان نے کی انہوں اپنے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس طرح شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، محمد نواز نے 2 ، 2 جب کہ سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Zaka Ashraf congratulates Pakistan Men's team on achieving No. 1 ODI ranking
Details here ➡️ https://t.co/jXLyRTRZKn#AFGvPAK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 26, 2023
ذکا اشرف کی قومی ٹیم کو عالمی نمبر ون پوزیشن سنبھالنے پر مبارک باد
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عالمی نمبرون رینکنگ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز 3 صفر سے جیتنے پر حاصل کی ہے۔
ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ یہ کارنامہ پاکستان ٹیم کی سخت محنت، لگن اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے باصلاحیت کرکٹرز کھیل پر کتنے فوکس ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے قابل فخر موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔
ذکا اشرف نے پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سب نے اپنی مشترکہ کوششوں اور محنت کے ذریعے پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ہے۔ اشرف کا کہنا ہے کہ ہمارے شائقین کا جوش و جذبہ کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کے سلسلے میں مثالی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نمبرون بننا شائقین کو ٹیم کی جانب سے بھرپور محبت کا جواب ہے۔
ذکا اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کواب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کھیلنا ہے لہٰذا ہم پرعزم ہیں کہ اپنی اس پوزیشن کو برقرار رکھیں گے اور کھیل کے تمام فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔
ہمارا سفر ابھی شروع ہوا ہے اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور شائقین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان ٹیم بلندیوں کو چھوئے گی اور قوم کو مزید شاندار کامیابیوں کی خوشیاں فراہم کرے گی۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی جانب سے پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کی جگہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام کروایا گیا ہے۔
اس موقع پرافغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ سیریز کا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، جبکہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، عبدالرحمٰن اور اکرام علی خیل کی جگہ گلبدین نائب اور فرید احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
افغانستان کے اسکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، گلبدین نائب اور فرید احمد شامل ہیں۔