گھر پہنچنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کیا سرپرائز ملا؟

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم گھر واپس پہنچ گئے جہاں گھر والوں کی جانب سے انہیں سرپرائز دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی گھر واپسی سے متعلق ان کے بھائی فیصل اعظم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس میں پورے سفر کو دکھایا گیا۔

ویڈیو میں بابر اعظم اپنے بھائی فیصل اعظم کو بتا رہے ہیں کہ سری لنکا میں ان کو بہت پیار ملا جس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ انہیں وہاں بہت سپورٹ ملی جسے دیکھ کر کافی حیرانی ہوئی۔

ایئرپورٹ سے واپسی پر گاڑی میں بنی ویڈیو میں فیصل اعظم نے اپنے بھائی سفیر اعظم سے پوچھا کہ بھائی اب سیریز جیت کر واپس آگئے اور سیریز کی جیت کے بعد قومی ٹیم نمبر ون پر آچکی ہے اور بھائی بھی نمبر ون بیٹسمین ہیں، تو کیا ان کو وہ سرپرائز بتادیں جو گھر والے انہیں دے رہے ہیں؟

جس پر سفیر اعظم کہتے ہیں کہ ابھی نہیں کچھ دیر بعد کرلیتے ہیں۔ اس بات کو سن کر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پہلی بار تحفہ ملے گا کوئی‘۔

اس کے بعد فیصل اعظم نے گھر جانے کے بجائے گاڑی کا رخ بابر اعظم کے نئے تعمیر ہونے والے گھر کی طرف کیا اور کہا کہ ابھی ہم اپنے گھر نہیں جائیں گے بلکہ بھائی (بابر اعظم ) کے زیرِ تعمیر نئے گھر میں جائیں گے۔

زیرِ تعمیر گھر کے معائنے کے بعد تینوں بھائی واپس اپنے آبائی گھر کی طرف چل دیے اور راستے میں فیصل اعظم بابر اعظم سے پوچھتے ہیں کہ آپ کو اپنے نئے گھر کا ڈیزائن پسند آرہا ہے تو بابر اعظم کہتے ہیں کہ میں جب بھی کچھ عرصے بعد یہاں آتا ہوں تو یہ ادھر کا ادھر ہی کھڑا ہوتا ہے۔

واپس گھر پہنچنے پر فیصل اعظم نے بتایا کہ فیملی کی طرف سے بابر اعظم کو ایک گاڑی تحفے میں دی جا رہی ہے جس کے بارے میں بابر اعظم کو ابھی معلوم نہیں تھا۔ فیصل اعظم نے ویڈیو میں یہ تو بتادیا کہ بابر اعظم کو گاڑی دی جارہی ہے لیکن یہ گاڑی کون سی ہے اس بارے میں اگلی ویڈیو میں بتایا جائے گا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ بابر اعظم نے گھر پہنچنے پر سب سے پہلے اپنی بھتیجیوں کو اٹھایا اور ان کو پیار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی