سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنائی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جڑانوالہ میں مسیحی برادری کی بستی اور گرجا گھر جلانے کے واقعہ کی تحقیقات اور ٹرائل کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

مسیحی برادری کی نجی تنظیم نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں 500 سے زائد افراد نامزد ہیں جبکہ پولیس نے 25 سے 30 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

درخوست میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے، عدالت سانحہ کی صاف و شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے۔

یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی شروع کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp