ون ڈے کرکٹ میں عالمی نمبر 1: ’جلوہ ہے ہمارا یہاں’

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان افغانستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

آئی سی سی کی تاریخ میں یہ دوسری بار ہوا ہے کہ پاکستان نے ون ڈےکرکٹ کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔

سماجی رابطہ کی سائیٹ ’ایکس‘ پر شائقین کرکٹ نے پاکستانی ٹیم کے لیے مبارکباد کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اسپورٹس جرنلسٹ شہریار اعجاز نے لکھا کہ شاہین شاہ میچ کے اختتام پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی فرید سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور یہ بہت اچھا طرز عمل ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1695494321049571492?s=20

احتشام صدیقی نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز بھارت کو کہہ رہے ہیں کہ نمبر ون پر تو ہم ہی ہیں۔

https://twitter.com/iMShami_/status/1695500886460748232?s=20

انہوں نے ایک اور میم شیئرکی جس میں لکھا تھا کہ بابر اعظم سب سے کہہ رہے ہیں کہ یہاں ہمارا جلوہ ہے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مین آف دی میچ محمد رضوان کو کیوں دیا ہے وہ تو بہت برا کھیلا ہے۔

پاکستان کی جیت پر بروکن نیوز نامی پیچ کو ملک ریاض کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمبر ون بننے پر ملک ریاض نے کھلاڑیوں کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

بابر اعظم کے فین پیج کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وائٹ واش کا مشن مکمل ہوا، اب سب تیار رہیں ’نمبر ون‘ ون ڈے ٹیم آ رہی ہے، ان کا اگلا مشن ایشیا کپ پے۔

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں دوسری مرتبہ نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس سے قبل مئی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کوشکست دے کر یہ پوزیشن اپنے نام کرچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp