پرویز خٹک کی پارٹی کا چہلم ہو چکا ہے، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر سیف علی نے کہاکہ پرویز خٹک کو علم ہی نہیں ہے کہ ان کی پارٹی کا چہلم بھی ہو چکا ہے، اب یہ اپنی فوت شدہ نام نہاد پارٹی کی لاش کندھے پر اٹھا کر کارکنان تلاش کر رہے ہیں، ان کو مشورہ دوں گاکہ آپ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ آپ کو اب سیاست سے ریٹائر ہو جانا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف علی نے پرویز خٹک کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ ادھیڑ عمر شخص چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگا رہا ہے، ان کے الزامات سن کر ان کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیتا ہوں۔

’صحت کی اس حالت اور ادھیڑعمری میں سیاست پرویز خٹک کے بس کا کھیل نہیں رہا۔‘

بیرسٹر سیف نے کہاکہ جھوٹ بولنے کے بجائے اب پرویز خٹک کو باقی عمر سیاسی گناہوں کی معافی مانگنے میں گزارنی چاہیے۔ عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزامات پرویز خٹک کی ذہنی خرابی اور حالت زار کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک کمزور حافظے کی وجہ سے بھول گئے ہیں کہ 9 مئی کو وہ خود بھی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر تھے۔ جو الزامات عمران خان پر لگائے بطور پارٹی صدر وہ ان کے خود بھی ذمہ دار ہیں۔

’انہی جرائم میں پرویز خٹک کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ یہ اقبال جرم کر چکے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک وزیر اعلٰی کی کرسی پر بیٹھ کر حلوے خود ڈکار گئے اور الزامات عمران خان کے خلاف دے رہے ہیں۔ یہ لوٹے اب تحریک انصاف پر الزامات لگا کر اپنی مری ہوئی سیاست میں کچھ سانسیں ڈالنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سیف کے مطابق پرویز خٹک نے لوٹا ہونے کے ساتھ ساتھ احسان فراموشی اور محسن کشی کا تاج بھی پہن لیا ہے، ایسے احسان فراموش والے بیانات دیتے وقت پشتونوں کی غیرت کا کچھ تو خیال کرنا چاہیے۔

’تحریک انصاف کے کچھ گندے انڈے ٹوکری میں ڈال کر یہ اپنے آپ کو پولٹری فارم کا مالک سمجھ بیٹھے ہیں۔‘

انہوں نے مزید رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز خٹک کی نام نہاد پارٹی پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گئی تھی اور اب اس نام نہاد پارٹی کی لاش کندھے پر اٹھا کر کارکنان تلاش کر رہے ہیں، ان کو جلد سمجھ آجائے گی کہ پختون غیرت مند ہیں اور احسان فراموش لوٹوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘