سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ، مسٹر جسٹس عمرعطا بندیال 28 اگست سے شروع ہونے والےہفتے میں مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ تبدیل کر دی۔
جمعے کو جاری کاز لسٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل چیف جسٹس کے بنچ میں شامل تھے۔
تاہم سپریم کورٹ نے اس ہفتے کی کاز لسٹ اچانک تبدیل کردی۔

نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل کا 2 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بنچ ون میں جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔