ڈی ایچ اے راولپنڈی میں اچانک نمودار ہونے والے تیندوے نے تین افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک زیرتعمیرگھر میں چیتا گھس جانے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تندو مند تیندوے نے کئی گھنٹوں تک وائلڈ لائف کے عملے کو بری طرح تھکا دیا۔
اس دوران تیندوے نے ڈی ایچ اے کے گارڈ کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔
تیندوا خود کو پکڑنے کیلئے لگائے گئے دو جال بھی پھاڑ چکا تھا۔
وائلڈ لائف عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد تیندوے کو قابو کیا، تیندوے کو ایک گھر کے بیسمنٹ میں بند کر کے بے ہوشی کا انجکشن دیا گیا اور تیندوے کو بے ہوش ہونے پر پنجرے میں منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے، اہلکاروں کو دوران ریسکیو معمولی زخم آئے۔
تیندوے کو طبی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کر دیا جائے گا، تیندوے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی تحقیقات کی جائیں گی۔
تیندوے کے پکڑے جانے سے گھنٹوں پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیر بحث ہے جہاں ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی کے ایک پوش علاقے ڈی ایچ اے کے ایک گھر کے باہرکا منظر ہے جہاں ایک تیندوا بھاگتا ہوا ایک گھر کی دیوار پھلانگ کر چلا جاتا ہے۔
واقعے سے متعلق ویڈیوز میں واضح ہے کہ گھر میں داخلے سے قبل تیندوے نے ایک فرد پر حملہ بھی کیا جبکہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا ابھی تک گھر میں ہی موجود ہے۔
ٹویٹر صارف شہریار حسن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تیندوا DHA2 سیکٹر A & D میں بھاگتے ہوئے۔ مسافروں اور رہائشیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
#Islamabad: #Leopard on the go in DHA2 sector A & D. Commuters and residents are requested to take precautions. #ChampAlertsOnTheGo #CAOTG pic.twitter.com/oJITdxUtNx
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) February 16, 2023
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جہاں صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی وہی کچھ صارفین یہ سوال کرتے ہوئے دیکھائی دیے کی یہ کیسے ممکن ہے۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ڈی ایچ اے اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہیں۔ قریب ہی ایک تیندوا دیکھا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف اور آئی سی ٹی انتظامیہ اس وقت تیندوے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارکس اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔
Residents of DHA Islamabad and surrounding area are requested to keep stay home. A leopard has been sighted nearby. Wildlife dept and ICT Administration are trying to trace the leopard at the moment. Parks and public areas are to remain closed.@dcislamabad
— Islamabad Capital Territory (@ICTA_GoP) February 16, 2023