پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کٹ کی رونمائی کی اور کہا کہ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسٹار نیشن جرسی سے ہمارے کھلا ڑی اور شائقین ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑے رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید نے کہا کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے۔
Introducing the Star Nation Jersey’23 🇵🇰🌟
Pre-order now at https://t.co/TWU32Ta9wL#WearYourPassion pic.twitter.com/kEd44pZXQh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق یہ اسٹار نیشن جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے آفیشل کٹ کی رونمائی کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کیے گئے، کسی کو 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی یاد آئی تو کوئی پوچھتا دکھائی دیا کہ بابر اعظم اس کو کب پہنیں گے؟ کرکٹ کی خبروں پر نظر رکھنے والے صارف فرید خان نے کٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا مشن ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے، انشااللہ ہم اس کٹ میں بابر اعظم کی کپتانی میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔
Mission World Cup starts here! We will win the tournament in India with this kit under Babar Azam In Shaa Allah ❤️ #CWC23 #AsiaCup2023 pic.twitter.com/RCFyWvid19
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 28, 2023
جہاں صارفین کو یہ کٹ خوب پسند آئی وہاں بعض صارفین ایسے تھے جن کی نظر میں پی سی بی اس سے بہتر کٹ لانچ کر سکتا تھا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے 2007 کے ورلڈ کپ کی کٹ ہے ، وہ ورلڈ کپ سب سے برا ورلڈ کپ تھا۔
Looks like 2007 wc kit the worse wc in the history of Pakistan cricket
— Abdur Rahim Khan (@abdurhim6677) August 28, 2023
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا پیسے نہیں ہیں ورنہ خرید لیتی۔
Paisa nahi hai warna buy kr leti 🥹💔
— Aleeezy (@Aleezy49) August 28, 2023
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہی رنگ، ایک ہی ڈیزائن، تھکتے نہیں ہو؟ جتنے پیسے مشہوری بنانے پر لگائے ہیں، اتنے کِٹ بنانے پر لگائے ہوتے تو کوئی ڈھنگ کی چیز بن گئی ہوتی.
ایک ہی رنگ، ایک ہی ڈیزائن، تھکتے نہیں ہو؟
جتنے پیسے مشہوری بنانے پر لگائے ہیں، اتنے کِٹ بنانے پر لگائے ہوتے تو کوئی ڈھنگ کی چیز بن گئی ہوتی.— Barca URDU 🇵🇰 (@URDUbarca) August 28, 2023













