کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ریڈ کارڈ مل گیا، یہ نیا قانون کیا ہے؟

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے ہاکی اور فٹبال میں تو ریفریز کی جانب سے کھلاڑیوں کو ریڈ اور یلو کارڈز دکھاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن اب یہ کارڈ کرکٹ میں بھی دکھائے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2023 کے میچ میں سنیل نارائن کرکٹ میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹرینی باگو نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف سی پی ایل 2023 کے میچ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز اور ٹرینی باگو نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2023 نے ٹی 20 لیگ میں ٹیموں کے خراب اوور ریٹ پر نظر رکھنے کے لیے نیا ’ریڈ کارڈ‘ اصول متعارف کرایا ہے۔

سی پی ایل 2023 سیزن میں سست اوور ریٹ کے قوانین

* اگر 18 ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے پیچھے ہے تو ایک اضافی کھلاڑی کو فیلڈنگ سرکل میں داخل ہونا ہوگا۔ دائرے کے اندر کل 5 کھلاڑیوں ہوں گے۔

* اگر 19 ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے پیچھے ہیں تو 2 اضافی فیلڈرز کو فیلڈنگ سرکل میں داخل ہونا ضروری ہے۔ دائرے میں 6 کھلاڑی موجود ہوں گے۔

*اگر آخری اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے پیچھے رہ جائیں گے تو ٹیم کپتان کے منتخب کردہ کسی ایک کھلاڑی کو میدان سے نکال دیا جائے گا اور فیلڈنگ سرکل کے اندر 6 کھلاڑی ہوں گے۔

*کھیل کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری بیٹنگ ٹیم پر بھی ہوگی۔ ایمپائر کی جانب سے پہلی اور آخری وارننگ کے بعد بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو وقت ضائع کرنے پر 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹرینی باگو نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں

میچ میں ہوا کیا تھا؟

آخری اوور کے آغاز تک نائٹ رائیڈرز اپنے اوور ریٹ سے پیچھے تھی، ایمپائر نے کیرون پولارڈ کی ٹیم کو ریڈ کارڈ دکھایا جس کے نتیجے میں نارائن کو آخری اوور کے لیے میدان چھوڑنا پڑا۔ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی فرنچائز کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف اننگز کے آخری اوور میں صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ کرنا پڑی۔

نائٹ رائیڈرز کی جانب سے نارائن نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس میں جوشوا ڈی سلوا نے 18، جیڈ گولی نے 11 اور کوربن بوش نے 21 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ پیٹریاٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے جس میں کپتان شیرفین ردرفورڈ نے 38 گیندوں پر 5 چھکے اور 4 چوکے لگا کر 62 رنز بنائے۔

جواب میں نائٹ رائیڈرز نے 17.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا جس میں نکولس پورن نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، کپتان پولارڈ نے 16 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے اور آندرے رسل 8 گیندوں پر 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp