موجودہ مسائل پراجیکٹ عمران کے 4 سالہ دور کا نتیجہ ہے، مریم نواز

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ مسائل پراجیکٹ عمران کے 4 سالہ دور کا نتیجہ ہے، نواز شریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل روکا نہ جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے۔

’مہنگائی کے جن کو ویسے ہی بوتل میں بند کرسکتے ہیں جیسے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور کراچی سے لاقانونیت کو ختم کیا تھا‘۔

ویمن یوتھ ونگ پنجاب کی عہدیداروں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ قائد ن لیگ ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، خواتین اور نوجوان ملک کی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اتحادی حکومت نے 16 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے باعث عوام کی مشکلات کا احساس ہے، نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔

مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ نے ہمیشہ نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے۔ ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے۔ باعزت روزگار کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایم ایس ایف کو فعال قوت میں بدل دیا ہے۔

ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں کا مریم نواز کو خراج تحسین

اس موقع پر ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں نے مریم نوازشریف کو پارٹی سرگرمیوں میں تیزی پر خراج تحسین پیش کیا۔

‎ملاقات میں شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی سرگرمیوں اور تنظیم کی کاکردگی سے متعلق مریم نوازشریف کو آگاہ کیا۔ لیگی چیف آرگنائزر نے ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں اور کارکنان کے جذبے کو سراہا۔

مریم نواز نے 4 گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والے اجلاس میں انٹرویوز کیے اور خواتین کو مستقبل کے لیے گائیڈ لائنز دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟