بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز ہنگری کے دارالحکومت میں منعقدہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں روایتی حریف انڈیا اور پاکستان غالب رہے، بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر انڈیا کے لیے تاریخ رقم کی، وہیں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

آج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو نے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے ہیں، صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہاتھوں ارشد ندیم کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے پر کیسا محسوس کرتی ہے۔

جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑی کھلاڑی ہوتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہاں سے آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم بھی جیت گئے۔

نیرج چوپڑا کی والدہ کا یہ پیغام واقعی ہی سپورٹس مین شپ کی صحح عکاسی کرتا ہیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ کا یہ پیغام بہت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ جس پر وہ تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ ایک سوشل میڈیا صارف ولید احمد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ صحافی نفرتیں پھیلا رہے ہیں جبکہ نیرج کی والدہ محبتیں بانٹ رہی ہیں۔

ایک اور صارف لکھتے ہے کہ لڑکا (نیرج چوپڑا) ایک اچھا کھلاڑی تو ہے لیکن اس سے بھی بہتر انسان ہے۔ کوئی تعجب نہیں، آپ پرورش دیکھ سکتے ہیں۔

ابیشک نامی صارف بھارتی میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ نیرج چوپڑا کی والدہ کا جواب امید کی کرن ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ہندوستان میں صحافت کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف ندیم روشان نیرج کی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ نیرج چوپڑا کی والدہ کا جواب کھیلوں کے ذریعے تقسیم کو ختم کرنے کے حوالے سے اہم ہے۔ تنازعات سے رنگین دنیا میں ان کے الفاظ چمکتے ہیں۔ سرحد کے دونوں جانب ایسے افراد موجود ہیں جو امن کو اہمیت دیتے ہیں اور انسانیت سے محبت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp