ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کھلاڑی سر ویو رچرڈز نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر ویو رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گزارا ہے اور وہاں شاہین آفریدی کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آیا ہے۔
سر ویو رچرڈز نے کہا کہ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو انتہائی پُرعزم پایا ہے۔
ویو رچرڈز نے پیشگوئی کی کہ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہوں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 23 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 27 ٹیسٹ، 39 ون ڈے اور 52 ٹی20 میچوں میں بالترتیب 105، 76 اور 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
حال ہی میں افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں شاہین آفریدی نے 3 میچوں میں 16.33 کی اوسط سب سے زیادہ 6 وکیٹیں لیں۔