پاکستان کے تاریخی یا تفریحی مقامات پر غیرملکی نمائندوں خصوصا سفارتی مشن سے وابستہ شخصیات کا جانا کوئی نئی بات نہیں رہا، البتہ پاکستان میں تعینات ہونے والی نئی برطانوی خاتون ہائی کمشنر جین میریٹ نے قدیم لاہور کا دورہ کیا تو ٹائم لائنز پر اس دورے اور ان کے ماضی کو خصوصی توجہ ملی۔
’یو کے ان پاکستان‘ کے ہینڈل سے برطانوی خاتون ہائی کمشنر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ لاہور کے ’والڈ سٹی‘ میں گھومتی دکھائی گئی ہیں۔
اپنے دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر بادشاہی مسجد، وزیر خان مسجد، شاہی قلعہ، مسیحی عبادت گاہ سمیت مختلف مقامات پر گئیں۔ ’والڈ سٹی‘ میں تعینات قدیم وردی زیب تن کیے گارڈز سے ان کا سامنا ہوا، قہقہے بکھیرے، تصاویر بنائیں اور قدم نقش ونگار کو دیکھتے کے دوران روایتی سواری کا لطف بھی اٹھایا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک منٹ دوورانیے سے زائد کی ویڈیو میں برطانوی ہائی کمشنر کی مختلف شخصیات سے ملاقات اور انہیں ملنے والے تحائف بھی دکھائے گئے ہیں۔
Lahore Lahore hai! ♥️ pic.twitter.com/mT7BpLPftk
— UK in Pakistan 🇬🇧🇵🇰 (@ukinpakistan) August 28, 2023
جین میریٹ کو لاہور میں خوش آمدید کہنے والے نے ’لہور‘ کی یادیں تازہ کیں تو انہیں قابل دید مقامات سے متعلق مشورے بھی دیے۔
اسی دوران برطانوی خاتون ہائی کمشنر کی سابقہ تعیناتیوں کا ذکر چلا تو پڑوسی ملک ایران اور افریقی ملک کینیا میں ان کی سفارتی ذمہ داری ختم ہونے کا انداز خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔
صوفیہ نے اپریل 2023 کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’یو کے نے کینیا میں اپنی سفیر جین میریٹ کو الیکشن میں مداخلت کے الزام کے بعد نکال دیا۔‘
متعدد پاکستانی اکاؤنٹ سے ’لاہور‘ کا نام کیسے پڑا اور اس شہر میں کون سے کھانے انجوائے کیے جا سکتے ہیں کی معلومات بھی شیئر کی گئیں۔
جین میریٹ کی پاکستانی میں بطور پائی کمشنر تعیناتی کا اعلان رواں برس جون میں ہوا تھا۔ وہ گزشہ ماہ جولائی میں پاکستان پہنچی تھیں۔