خواتین کے لیے گھر بیٹھے پیسہ کمانے کے 10 آسان طریقے کون سے ہیں؟

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آج کل کے مہنگائی کے دور میں پیسہ کمانا مشکل کام بن گیا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے مردوں کی نسبت پیسہ کمانا ایک مشکل کام ہے وہ بھی ان حالات میں جب پوری دنیا میں معاشی حالات اچھے نہیں ہیں۔ ایسے وقت میں پیسے کمانا جتنا ضروری ہیں اتنا ہی مشکل بھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ خواتین ایسا کیا کریں کہ انہیں پیسہ کمانے میں آسانی ہو بالخصوص وہ گھر بیٹھے پیسہ کما سکیں۔

آئیے! آپ کو ایسے 10 طریقے بتاتے ہیں جنہیں اپنا کر نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں۔

آن لائن فری لانسنگ رائٹنگ

عالمی وبا کورونا کے بعد سے آن لائن کام زیادہ شروع ہو گیا ہے۔ گھر بیٹھے خواتین اور مردوں کے لیے آن لائن بلاگر یا لکھاری بن کر پیسہ کمانے کا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے، اس کا بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں بہت زیادہ کمائی ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ فری لانسنگ رائٹنگ میں آپ مختلف بلاگز اور تحریریں مختلف ویب سائٹس کے لیے لکھ سکتے ہیں، یا پھر مختلف موضوعات پر اپنی تحریریں ان ویب سائٹس کو فروخت کر سکتے ہیں۔

اگر کسی نے کام کروانا ہو اتو وہ آپ سے ان ویب سائٹس کے ذریعے آپ سے رابطہ کرے گا بشرطیکہ آپ نے ان فری لانسنگ ویب سائٹس پر آئی ڈی بنا رکھی ہو۔ مثلا فائیور ،اپ ورک اور گٹ ریسپانس سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ ایسی ویب سائٹس پر کام کر کے پیسے کماتے ہیں۔

گرافک ڈیزائنر

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں گرافک ڈیزائنر جیسا کام کرنا خواتین اور مردوں، دونوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ اس میں بھی خوب پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیز میں گرافک ڈیزائنر کا کام بہت ہوتا ہے۔ آج کل کمپینیز بہت سے لوگوں کو اس کام کے لیے ڈھونڈ رہی ہیں تو گرافک ڈیزائننگ نوجوانوں (مرد و خواتین) کے لیے پیسہ کمانے کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔

یو ٹیوب چینل

ڈیجیٹل دور میں یوٹیوب سے پیسہ کمانا اب فیشن بن گیا ہے۔ اگر آپ نے گھر بیٹھے ہی پیسے کمانے ہیں تو ایک یوٹوب چینل بنانا ایک اچھا خیال ہے، یو ٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے آپ کے چینل کا کنٹیںٹ اچھا ہونا چاہیے اور آپ کے ویوز زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں، آپ زیادہ ویوز کے لیے زیادہ سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنی چاہئیں۔

انفلوانسر بننا

آج کل بہت سے لوگ انفلوئنسر بن کر پیسے کما رہے ہیں۔ انفلوئنسر بننے سے آپ کسی بھی کمپنی کے ساتھ مل کر اس کی کسی پروڈکٹ پہ ریویو دے کر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کریں جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب یا پھر ٹک ٹاک۔ یہ ایسے پلیٹ فارمز ہیں جہاں آپ کو بہت فولو شپ بھی چاہیے ہوتی ہے۔ جتنے زیادہ لوگ آپ کو فالو کریں گے اتنا زیادہ آپ پیسہ بھی کما سکیں گے۔

آن لائن ٹیوٹر یا کوچنگ

وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز آن لائن ہوتی جارہی ہے جس میں پڑھائی لکھائی بھی شامل ہے۔ خاص طور پر بچوں کو آن لائن پڑھانے کے لیے بہت سے ٹیچرز کی ضرورت ہے۔ اس لیے آن لائن ٹیوشن بھی پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے، آپ آن لائن کوچنگ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔

آن لائن سٹور

جب ہر کام ہی آن لائن ہورہا ہے تو شاپنگ کیوں آن لائن نہیں ہوسکتی؟ خواتین کا تو پسندیدہ کام شاپنگ کرنا ہی ہے۔ تو گھر پر بیٹھ کر خاص کر خواتین کے لیے آن لائن سٹور کھولنا بھی ایک اچھا اور فائدہ مند کام ہے۔ آن لائن سٹور کھولنے کے لیے آپ کوئی بھی چیز جس سےعورتوں کو دلچسپی ہو، فروخت کر سکتی ہیں۔ کپڑے، جیولری، یا پھر میک اپ کا سامان آن لائن فروخت کیا جا سکتا ہے۔

فوٹو گرافی

اگرآپ کے پاس اچھا کیمرا یا فون ہے اور آپ کو تصویریں بنانے کا بھی شوق ہے، تو یہ کام (فوٹو گرافی) آپ کے لیے بہترین ہے۔ نوجوان ویب سائٹ بنا کر وہاں پر تصویریں آن لائن فروخت کر کے پیسے کما سکتے ہیں، اگرآپ کی فوٹوگرافی کی مہارت دوسروں کو پسند آتی ہے تو وہ آپ کو کسی خاص تہوارکے لیے بھی بُلا سکتے ہیں۔

ورچوئل اسسٹنٹ

ورچوئل اسسٹنٹ بننے سے نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں) کسی بھی صارف کے لیے کام کر سکتے ہیں، جن کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں کوئی مدد یا سہارا چاہیے ہوتا ہے۔ اگر آپ نے ورچوئل اسسٹنٹ بننا ہے تو فائیور یا اپ ورک پر اپنی اچھی سی پروفائل بنانا ہوگی تاکہ جو بھی ورچوئل اسسٹنٹ ڈھونڈ رہا ہو اس کو آپ کی پروفائل سے ہی پتہ چل جائے اور وہ آپ سے رابطہ کر سکے۔

ہاتھ اور پاؤں کی ماڈلنگ

جیسا کہ بہت سے لوگ خواتین کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بعض خواتین اپنی پوری تصویریں کسی ویب سائٹ پر ڈالنے سے گھبراتی ہیں تو ایسے میں یہ خواتین اپنے ہاتھوں یا پاؤں کی ماڈلنگ کر سکتی ہیں، ہاتھوں اور پاؤں کی تصویروں کے ذریعے ماڈلنگ سے خواتین پیسہ کما سکتی ہیں۔

آن لائن استاد بن کر پیسہ کمائیں

مختلف لوگوں کی مختلف پیشوں میں مہارت معنی رکھتی ہے، اگر آپ ایک اچھی استاد ہیں تو آن لائن پڑھا کر پیسہ کما سکتی ہیں، آپ آن لائن تعلیمی اداروں میں یا گھروں میں طلب علموں کو آن لائن پڑھا سکتی ہیں اور اچھا خاصا پیسہ کما سکتی ہیں۔

اگرچہ اوپر بتائے گئے تمام طریقے آن لائن پیسہ کمانے کا ذریعہ ہیں لیکن آن لائن پیسہ کمانے کے لیے بھی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے اسی طرح آن لائن پیسہ کمانے کے لیے بھی محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp