’عمران خان کو ملنے والے کھانے دیگر قیدیوں کو بھی ملنے چاہییں‘

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی سے صادق و امین نہیں بن گئے، ایک جماعت کئی روز پہلے یہ فیصلہ سنا چکی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو کھانے مل رہے ہیں وہ اٹک جیل کے دیگر قیدیوں کو بھی ملنے چاہییں۔ قیدی نمبر 804 کے ساتھ چہیتوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم انصاف کے تقاضے پورے ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، قوم اس وقت مہنگائی سے مکمل نجات چاہتی ہے،

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہاکہ ہماری جماعت ہر حال میں آئین کی بالادستی دیکھنا چاہتی ہے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے گٹھ جوڑ کر کے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ دکھوں کے شکار عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے