بشریٰ بی بی نے عمران خان کے لیے جیل میں گھر کے کھانے اور بی کلاس کا مطالبہ کردیا

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں قید اپنے شوہر کی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو جیل میں زہر دینے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو گھر سے بنا ہوا کھانا دینے کی اجازت دی جائے۔

وی نیوز کے پاس دستیاب بشریٰ بی بی کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی میں عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی، گھر کا کھانا اور بی کلاس دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

سابق خاتون اوّل نے اپنے خط میں لکھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، ماضی میں قاتلانہ حملہ بھی ہوچکا ہے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کو جیل میں زہر دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجوٹ اور سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے وہ جیل مینول کے مطابق بی کلاس کیٹیگری کے حقدار ہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے بجائے اٹک جیل میں رکھا گیا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنا چاہییے تھا لیکن بغیر کسی قانونی کارروائی کے انہوں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار